یہ 13 جون 2023 میں انگریزی میں شائع ہونے 'NATO launches massive war game targeting Russia' والے اس ارٹیکل کا اردو ترجمہ ہے۔
سموار کو نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے اتحاد کی تاریخ میں سب سے بڑی فضائی جنگ کا آغاز کیا جس میں سینکڑوں طیارے روس کے ساتھ خیالی جنگ لڑ رہے تھے۔
چونکہ یوکرین میں جنگ روس کی سرحدوں پر پھیل رہی ہے روزانہ گولہ باری اور ڈرون حملوں کے دوران سرحدی شہروں کو خالی کرنے کا اشارہ دیا جا رہا ہے، نیٹو کے جنگی مشقوں کا مقصد ایک دھمکی آمیز اشتعال انگیزی کے طور پر ہے جس میں یہ امکان شامل ہے کہ تربیتی مشقیں کسی بھی وقت نیٹو اور روسی افواج کے درمیان مسلح جھڑپوں کی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے ڈگلس بیری کے تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان مشقوں کا مقصد 'مسٹر پیوٹن کو یہ بتانا ہے کہ ضرورت پڑنے پر نیٹو روس کے خلاف کیا لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔'
ایئر ڈیفنڈر 2023 کے نام سے جانے والی دو ہفتوں کی جنگی مشقوں میں 250 سے زیادہ طیارے اور 10,000 اہلکار شامل ہیں۔ یہ جرمنی میں مقیم ہیں اور اس کی قیادت Luftwaffe (جرمن ایئر فورس) کر رہی ہے۔
مشق میں تصور کیے گئے فرضی منظر نامے میں روسٹاک کی جرمن بندرگاہ پر روسی حملہ نیٹو کے آرٹیکل 5 اور نیٹو اور روس کے درمیان ایک مکمل جنگ کو متحرک کرتا ہے۔ جنگی مشق میں بندرگاہ پر دوبارہ قبضہ شامل ہوگا جس کے بعد وال اسٹریٹ جرنل نے اس مشقوں کو 'جارحانہ کارروائیوں' کا نام دیا ہے۔
اپنے سرکاری بیان میں نیٹو نے کہا 'مشق ایک اجتماعی دفاعی منظر نامے پر مبنی ہے جسے آرٹیکل 5 کا منظرنامہ بھی کہا جاتا ہے جس میں اتحادی اپنی فضائی افواج کو ہائبرڈ قابض افواج کے خلاف لڑنے کے لیے جرمنی میں تعینات کرتے ہیں۔' نیٹو نے لکھا ہے کہ 'مربوط مشترکہ کارروائیوں میں اتحادی فضائیہ نے ثابت کیا کہ وہ تیز فیصلہ کن کارروائی کے ساتھ نیٹو کی سرزمین کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔'
اس بڑے پیمانے پر مشق میں لیتھوانیا، رومانیہ، پولینڈ اور جمہوریہ چیک سمیت روسی سرحد کے قریب نیٹو کے ارکان کی فضائی حدود میں سویلین پروازوں اور پروازوں کے لیے جرمنی کی فضائی حدود کی بندش شامل ہے۔
نیٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مشن بحیرہ شمالی بحیرہ بالٹک اور جنوبی جرمنی پر ہوں گے۔ ان میں 'معاون زمینی دستے اور انخلاء کے مشن شامل ہوں گے۔'
اگرچہ اس مشق کی باضابطہ قیادت جرمنی کر رہا ہے لیکن امریکی فضائیہ نے تقریب کے پہلے دن اسکا غلبہ رہا تقریباً 100 نیشنل گارڈ اور نیوی کے طیارے مشقوں کے لیے جرمنی روانہ ہوئے۔
اس مشق میں نیٹو کے 24 رکن ممالک کے ساتھ ساتھ جاپان کے فوجی مبصرین بھی شامل ہیں۔ فن لینڈ، نیٹو کا سب سے نیا رکن، سویڈن کی طرح شرکت کرے گا جو اس اتحاد میں شامل ہونے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
نیٹو کی ترجمان اوآنا لونگیسکو نے واضح کیا کہ یہ مشق کسی فرضی مخالف کو نہیں بلکہ روس کو نشانہ بنا رہی ہے۔ 'ایئر ڈیفنڈر مشقیں ایک واضح پیغام دیتی ہیں کہ نیٹو اتحادی علاقے کے ہر انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں ' انہوں نے کہا 'جیسا کہ ہمیں ایک نسل کے سب سے بڑے سیکورٹی بحران کا سامنا ہے ہم اپنے ممالک اور اپنے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے متحد ہیں۔'
میجر ایڈم کیسی ایک امریکی اے-10 حملہ آور ہوائی جہاز کے پائلٹ جنہوں نے مشق میں حصہ لیا نے ڈیفنس ویزول انفارمیشن ڈسٹریبوشن سروس کو بتایا کہ 'اگلے تنازعہ میں جہاں ہمیں نیٹو کے دفاع کے لیے بلایا جا سکتا ہے یہ مشق کا دور نہیں ہو گا۔ ایک اے 10 پائلٹ کے طور پر جب میں کسی جرمن جیٹی ایسی [ایئر کنٹرولر] کے ساتھ اسٹیشن پر میں پہلی بار رپورٹ کروں جب دشمن کے ٹینک نیٹو میں داخل ہو رہے ہوں۔'
سموار کی مشق میں متعدد اونچائیوں پر پرواز کرنے والے جنگجوؤں بمباروں اور کارگو طیاروں کی بڑی تعداد شامل تھی۔
بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں میں حصہ لینے والوں نے اسے بے مثال قرار دیا۔ 'میں نے آج جیسا کچھ بھی نہیں کیا،' ایف ایل ٹی برطانوی رائل ایئر فورس کے لیفٹیننٹ مارک جینکنز نے نیویارک ٹائمز کو بتایا۔ 'بہت سے دوسرے طیاروں کا ایک ساتھ کام کرنا واقعی غیر معمولی ہے۔'
بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں یوکرین پر روس کے ساتھ جنگ میں امریکہ اور نیٹو طاقتوں کی طرف سے فوجی اضافے کے لئے پہلے سے زیادہ جارحانہ اقدامات کے دوران سامنے آئے ہیں۔
جمعہ کے روز امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ نے اپنے ایک سینئر فیلو مائیکل روبن کا مضمون ایڈیٹوریل پیج کے مقابل شائع کیا جس میں یوکرین میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی وکالت کی گئی تھی۔ اس کا عنوان ہے 'کیا بائیڈن یوکرین پر روس کے جوہری حملے کو روک سکتا ہے؟ ہاں، اگر وہ یوکرین کو ٹیکٹیکل نیوکس دیتا ہے۔
روبن نے بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے پہلے ہی اٹھائے گئے بڑھتے ہوئے اقدامات کے سلسلے کو نوٹ کیا، جس میں ' ہیمارس [لانگ رینج میزائل سسٹم] ابرامز ٹینک اور ایف-16 [لڑاکا طیارے] بھیجنا بھی شامل ہے۔'
روبن یوکرائنی افواج کی طرف سے کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کی تعریف کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ بھی جن کے لیے امریکہ نے پہلے سختی سے انکار کیا تھا کہ یوکرین ذمہ دار تھا۔ وہ لکھتا ہے:
جنگ اب اپنے عروج پر ہے۔ سب سے پہلے یوکرین کی جانب سے روس کے زیر قبضہ کریمیا کو روس سے ملانے والے کاز وے کی تباہی مناسب تھی۔ انٹیلی جنس لیکس سے پتہ چلتا ہے کہ نورڈ اسٹریم-2 پائپ لائن پر حملے کے پیچھے یوکرین کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ پیوٹن مخالف روسی باغیوں نے بعد میں یوکرین سے روسی شہر بیلگوروڈ پر چھاپہ مارا حملہ کیا اور کریملن پر ڈرون حملے کے لیے ممکنہ طور پر یوکرین کی اسپیشل فورسز ذمہ دار تھیں۔
وائٹ ہاؤس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ یوکرین کو جوہری ہتھیار فراہم کرنے کی دھمکی دی جائے 'بغیر کسی کنٹرول کے کہ یوکرین انہیں کہاں اور کیسے استعمال کر سکتا ہے،' روبن نے اعلان کیا کہ 'امریکہ جوہری ہتھیاروں کو برقرار رکھتا ہے کیونکہ وہ دیگر جوہری ریاستوں کے خلاف ایک مؤثر رکاوٹ ہیں۔ یوکرین کو بھی یہی حق ملنا چاہیے۔
یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی کھلی وکالت ایک بڑے پیمانے پر برسوں سے جاری امریکی جوہری افواج کی تعمیر کے دوران سامنے آئی ہے۔
سموار کے روز جنیوا میں قائم انٹرنیشنل کمپین ٹو ایبولیش نیوکلیئر ویپنز (آئی سی اے این) نے رپورٹ کیا کہ امریکہ نے گزشتہ سال اپنے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے پر 43.7 بلین ڈالر خرچ کیے جو کہ دنیا کے تمام جوہری ممالک کو ملکر بھی زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'روس نے امریکہ کے جوہری کاموں کا 22 فیصد خرچ کیا، 9.6 بلین ڈالر اور چین نے 11.7 بلین ڈالر، امریکہ کے کل کا صرف ایک چوتھائی خرچ کیا۔' آئی سی اے این نے کہا کہ امریکہ نے پچھلے سال جوہری ہتھیاروں کی جدید کاری پر ہر ایک منٹ میں 83143 ڈالر خرچ کیے۔
