اُردُو
Latest articles

اسرائیلی حکومت لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​کی تیاری کر رہی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کے قتل اور شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے جوابی راکٹ فائر کیے جانے کے بعد اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے منگل کو ایک بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا کہ لبنان میں جنگ کے آپریشنل منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جورڈن شلٹن

میکرون کے قبل از فوری انتخابات کے اعلان کے بعد نیو فاشزم اور جنگ کے خلاف کون سا راستہ آگے بڑھنے کا ہے؟

محنت کش طبقے میں ایک بین الاقوامی رینک اینڈ فائل تحریک کی تعمیر ہونی چاہیے جو یونین بیوروکریسیوں سے آزاد ہو فاشزم اور سامراجی جنگ کے خلاف سوشلزم کے لیے لڑ رہی ہو۔

ایلکس لینٹیر

یورپی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے ووٹ کیوں بڑھ رہے ہیں؟

انتہائی دائیں بازو کا عروج قوم پرست، بیوروکریٹک تنظیموں کے ذریعے محنت کشوں کے منظم طریقے سے حقِ رائے دہی سے محرومی کا نتیجہ ہے جسے میڈیا اور حکمران طبقہ "بائیں بازو" کے طور پر فروغ دیتا ہے۔

پیٹر شوارز اور ایلکس لینٹیر

اسرائیلی جنگی مجرم نیتن یاہو کے لیے دو طرفہ کانگریس کی دعوت کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں ایک بڑے مظاہرے کے لیے

ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ نے مزدوروں اور نوجوانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگی مجرم نیتن یاہو کو کانگریس کی دعوت پر واشنگٹن ڈی سی میں ایک بڑے مظاہرے کے ساتھ جواب دیں۔

ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ ایڈیٹوریل بورڈ کا بیان

ڈی ڈے کی یاد میں بائیڈن نے لاپرواہی سے روس کے ساتھ جنگ کو مزید ہوا دی۔

اس ہفتے سامراجی طاقتوں کے رہنماؤں نے ڈی-ڈے لینڈنگ کی 80 ویں سالگرہ کی یاد میں روس کے خلاف امریکہ-نیٹو کی جنگ میں ایک بڑے اضافے کا عہد کرنے کے لیے اسے استعمال کیا جس سے انسانیت کو ایک بار پھر عالمی جنگ میں جھونکنے کی دھمکی ملی ہے۔

آندرے ڈیمن

یوکرین کی حکومت نے ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ پر پابندی لگا دی ہے۔

سموار 3 جون کو یوکرین کی حکومت نے پورے ملک میں ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ پر پابندی لگا دی، ایک حکم جاری کرتے ہوئے تمام انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس تک رسائی کو غیر معینہ مدت تک روکنے کا حکم دیا ہے۔

ایرک لندن

امریکہ - نیٹو کی نیوکلیئر جنگ کی جانب تیز پیش رفت کو روکیں! سامراجی جنگ اور نسل کشی کے خلاف عالمی محنت کش طبقے کو متحد کریں!

دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی بار امریکا اور اس کے اتحادی براہ راست روسی سرزمین کو نشانہ بنا رہے ہیں

انٹرنیشنل کمیٹی آف فورتھ انٹرنیشنل کا بیان

بائیڈن نے روس پر نیٹو کے حملوں کو آگے بڑھانے کی اجازت دے دی بڑھتی ہوئی عالمی سامراجی جنگ میں ایک نیا مرحلہ

امریکی اور یورپی سامراجی طاقتیں لاپرواہی کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس روس کے ساتھ جنگ ​​کو ایک عالمی انتشار اور تباہی کی جانب بڑھا رہی ہیں جسے صرف عالمی محنت کش طبقے کو سیاسی طور پر سامراجی جنگ کے خلاف متحرک کرتے ہوئے ہی روکا جا سکتا ہے۔

جورڈن شلٹن

پبلیک میٹنگ: نسل کشی کے خلاف یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ہڑتال کے دفاع کے لیے محنت کش طبقے کو متحرک کریں!

ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ اور انٹرنیشنل ورکرز الائنس آف رینک اینڈ فائل کمیٹیز اس ہفتہ 25 مئی کو شام 4 بجے ایک میٹنگ کر رہے ہیں جو پیسیفک میں ایسٹرن ٹائم کے مطابق دوپہر 1 بجے: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے تعلیمی کارکنوں کی ہڑتال پر پابندی لگانے کی کوششوں کی مخالفت کے لیے۔

جارجیا میں نیٹو کے حمایت یافتہ مظاہروں نے جنوبی قفقاز میں ایک اور "کلر ریولوشن" کے امکان کو بڑھا دیا

امریکی اور اسکے یورپی اتحادیوں کی حمایت یافتہ احتجاجیوں کا جارجیا کے شہر تبلیسی میں مطالبہ ہے کہ“غیر ملکی ایجنٹوں کے قانون“ کو واپس لیا جائے اور برسرائے اقتدار پارٹی کو پیوٹن کا غلام کہا ہے۔

اینڈریا پیٹرز

بائیڈن نے رفح پر اسرائیل کے حملے کی حمایت کر دی۔

منگل کے روز ایک تقریر میں صدر جو بائیڈن نے مؤثر طریقے سے رفح پر اسرائیل کے حملے کے لیے گرین لائٹ دی اور گھٹیا طور پر ہولوکاسٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینیوں کی اسرائیلی ریاست کی نسل کشی کے لیے امریکی حمایت کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی۔

آندرے ڈیمن

نیٹو کی پراکسی جنگ کے سوشلسٹ مخالف بوگڈان سیروتیوک کی یوکرین کی جیل سے رہائی کا مطالبہ

جمعرات، 25 اپریل کو فاشسٹ زیلنسکی حکومت اور نیٹو کی طرف سے اکسائی گئی یوکرین روس جنگ کے ایک سوشلسٹ مخالف بوگڈان سیروتیوک کو یوکرین کی سیکورٹی سروس ایس بی یو نے جنوبی یوکرین میں اس کے آبائی شہر پرواماسک سے گرفتار کر لیا۔

ڈیوڈ نارتھ

بائیڈن نے اسرائیل پر ایران کے حملے کی مذمت کی: سامراجی منافقت کے معاملہ کا ایک مطالعہ

سامراجی طاقتیں اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ وہ اور ان کے پراکسی اپنی مرضی سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں لیکن دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کی ان کی کوششوں کے خلاف کوئی بھی مزاحمت ناقابل برداشت ہے۔

آندرے ڈیمن

ڈیوڈ نارتھ کی اپیل: جنگ اور فاشزم کے خلاف سوشلسٹ تحریک بنائیں! اور ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کی حمایت کریں!

سرمایہ داری کی بربریت کی کھائی کی جانب انحطاط کے دوران محنت کش طبقے کو سوشلسٹ نقطہ نظر سے مسلح کرنا فیصلہ کن اہمیت کا حامل ہے۔ اس وجہ سے ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کو اپنے تمام قارئین کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ڈیوڈ نارتھ

ایس ای پی نے 2024 میں سوشلسٹ متبادل کے لیے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بائیڈن اور ٹرمپ جو جنگ اور آمریت کے کارپوریٹ امیدوار ہیں کے خلاف انتخابات میں اپنے امیدواروں کا اعلان کرتی ہے!

سوشلسٹ ایکولیٹی پارٹی (یو ایس) کے قومی چیئرمین ڈیوڈ نارتھ نے آج جو کشور اور جیری وائٹ کو 2024 کے صدارتی انتخابی مہم میں ایس ای پی کے امیدواروں کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان کیا۔

ڈیوڈ نارتھ

ڈیوڈ نارتھ نے لیپزگ کتاب میلے میں لیون ٹراٹسکی اور اکیسویں صدی میں سوشلزم کے لیے جدوجہد کا جرمن ایڈیشن پیش کیا

ہفتے کے روز ڈیوڈ نارتھ نے لیپزگ کتاب میلے میں اپنی کتاب لیون ٹراٹسکی اور 21 ویں صدی میں سوشلزم کے لیے جدوجہد کا جرمن ایڈیشن پیش کیا۔ اور 150 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ ہال 5 میں نان فکشن فورم میں جہاں صرف کھڑے ہونے کی جگہ تھی۔ بہت سے لوگوں نے ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے انٹرنیشنل ایڈیٹوریل بورڈ کے چیئرمین اور سوشلسٹ ایکولیٹی پارٹی (امریکہ) کے قومی چیئرمین سے سوالات پوچھنے کا موقع پایا۔

یوکرین میں روس کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی جنگ کے دو سال

حقیقت میں وہ یوکرین کو اپنے دائرہ اثر میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر روسی فیڈریشن کو تقسیم کرتے ہوئے اس کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے اور اس طرح سے چین کے ساتھ فوجی تصادم کی پیش قدمی کے لیے گامزن ہیں۔

جورڈن شلٹن

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ نے یوکرین میں "غیر اشتعال انگیز جنگ" کی داستان کو منہدم کر دیا۔

ہفتہ کے آخر میں نیویارک ٹائمز نے ایک طویل مضمون شائع کیا جس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ 24 فروری 2022 کو یوکرین پر روسی حملے کو ریاست ہائے متحدہ کی طرف سے ملٹری انٹیلیجنس جارحیت کی ایک منظم اور وسیع مہم کے ذریعے اکسایا گیا تھا۔

پیٹرک مارٹن

پیرس جنگی سربراہی اجلاس یوکرین میں نیٹو فوجیوں کی براہ راست تعیناتی کی تیاری کر رہا ہے۔

نیٹو کی یوکرینی پراکسی افواج کی بڑے پیمانے پر نقصانات کے دوران اور اپنی شکست و ریخت کی پریشان کن صورت حال کا سامنا کرتے ہوئے یہ سربراہی اجلاس یوکرین میں روس کے خلاف لڑنے کے لیے نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے فوجیوں کو یوکرین میں جنگ کے لیے تعینات کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

الیکس لینٹیر

جیسے جیسے عالمی جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے عالمی معیشت زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔

بگڑتے ہوئے اس عالمی اقتصادی نقطہ نظر کو گزشتہ ہفتے اعداد و شمار کے ذریعے اجاگر کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ اور جاپان دونوں نے 2023 کی دوسری ششماہی میں مسلسل دو سہ ماہی منفی ترقی کا تجربہ کیا ہے۔

نک بیمز

پاکستان میں انتخابات فوج کے زیر کنٹرول سجائے ہوئے فریم ورک میں ہو رہے ہیں۔

کئی مہینوں کی تاخیر اور غیر یقینی صورتحال کے بعد دنیا کے پانچویں سب سے زیادہ آبادی والے ملک پاکستان میں ووٹرز اس جمعرات 8 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے ہیں۔

سمپت پریرا اور کیتھ جونز

ایران کے خلاف امریکہ کی بڑھتی ہوئی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں ہمہ گیر جنگ کا خطرہ ہے۔

امریکہ سامراج کی ’’نہ ختم ہونے والی جنگ‘‘ جس نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران لاکھوں افراد کو ہلاک اور پورے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے ایک نئے اور زیادہ مہلک مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔

آندرے ڈیمن

محنت کش طبقہ کی سرمایہ دارانہ بربریت کے خلاف جدوجہد اور سوشلسٹ انقلاب کی عالمی پارٹی کی تعمیر (حصہ چہارم)

وہ تضادات جو سرمایہ داری کو تباہی کی طرف لے جاتے ہیں اس کے خاتمے اور سماج کی ایک نئی اور ترقی پسند یعنی سوشلسٹ بنیاد پر تنظیم نو کے لیے حالات کو بھی متحرک کرتے ہیں۔

ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کے انٹرنیشنل ایڈیٹوریل بورڈ کا بیان

محنت کش طبقہ کی سرمایہ دارانہ بربریت کے خلاف جدوجہد اور سوشلسٹ انقلاب کی عالمی پارٹی کی تعمیر (حصہ سوئم)

جس طرح نسل کشی کو کھلے عام پالیسی کے ایک آلہ کے طور پر اپنایا جا رہا ہے اور وبائی مرض کے خلاف حکمران طبقے کے ردعمل میں بڑے پیمانے پر موت کو معمول بنایا گیا ہے اسی طرح دنیا بھر میں فاشسٹ اور آمرانہ تحریکیں پھر سے مرکزی دھارے کے سیاسی منظر نامے کا حصہ ہیں۔

ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کے انٹرنیشنل ایڈیٹوریل بورڈ کا بیان

محنت کش طبقہ کی سرمایہ دارانہ بربریت کے خلاف جدوجہد اور سوشلسٹ انقلاب کی عالمی پارٹی کی تعمیر (حصہ دوئم)

جس طرح حکمران اشرافیہ نے نسل کشی اور ایٹمی جنگ کو معمول بنایا ہے، اسی طرح انہوں نے جان بوجھ کر کوویڈ -19 کے بلا روک ٹوک پھیلاؤ کے ذریعے جاری اجتماعی موت اور انسانی مصائب کو معمول بنایا ہے۔

ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کے انٹرنیشنل ایڈیٹوریل بورڈ کا بیان

محنت کش طبقہ کی سرمایہ دارانہ بربریت کے خلاف جدوجہد اور سوشلسٹ انقلاب کی عالمی پارٹی کی تعمیر (حصہ اول)

نئے سال کا آغاز دنیا بھر میں سامراجی تشدد میں بڑے پیمانے پر اضافے کے پس منظر میں شروع ہوتا ہے۔ نسل کشی اور ایٹمی جنگ کو معمول بنایا جا رہا ہے۔

ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کے انٹرنیشنل ایڈیٹوریل بورڈ کا بیان

2024 کے انتخابات پر امریکہ میں بحران بڑھ رہا ہے کیونکہ مائن کی ریاست نے ٹرمپ کو بیلٹ سے خارج کردیا ہے اور اس طرح یہ فیصلہ کرنے والی دوسری ریاست بن گئی

ٹرمپ کی بیلٹ کی حیثیت کو درپیش چیلنجز 50 ریاستوں کے مختلف حصوں میں اسے اسکا سامنا ہے جو سیاسی بحران کے طول و عرض کی ایک جھلک پیش کرتا ہے جو امریکہ کو کی ٹوٹ پھوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

پیٹرک مارٹن

ہیلن ہیلیارڈ کو خراج تحسین (جو 24 نومبر 1950 کو پیدا ہوئی اور 28 نومبر 2023 کو اس دنیا سے رخصت کر گئی)

ہیلن ہیلیارڈ کی 73 سال کی عمر میں غیر متوقع اور اچانک موت نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور پوری دنیا میں محنت کش طبقے کو سوشلزم کے لیے ایک بہادر اور بے لوث جنگجو سے محروم کر دیا۔

ڈیوڈ نارتھ

دنیا بھر میں ٹراٹسکیوں کے لیے ایک خط — 16 نومبر 1953

کینن کا کھلا خط ان ضروری سیاسی اصولوں کے دفاع میں لکھا گیا تھا جن پر چوتھی انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی گئی تھی ترمیم پسندی اور موقع پرستی کی ایک شکل کی مخالفت میں جسے پابلو ازم کہا جاتا ہے۔

جیمز پی کینن

واشنگٹن ڈی سی "اسرائیل کے لیے مارچ": نسل کشی کے لیے دونوں پارٹیوں کی مشترکہ ریلی

منگل کے روز واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال میں ایک ذلیل اور رسوا کن تماشا ہوا "اسرائیل کے لیے مارچ" کو نسلی تطہیر اور نسل کشی کے لیے ایک ریلی کے طور پر تاریخ میں درج کیا جائے گا۔

جیکب کراس اور جوزف کشور

لیفٹ اپوزیشن کے قیام پر

15 اکتوبر 1923 کو لیفٹ اپوزیشن کے قیام کی صد سالہ یادگاری کا آغاز کرنے کے لیے ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس لیفٹ اپوزیشن کے بانی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈیوڈ نارتھ کا اداریہ دوبارہ شائع کر رہا ہے۔

ڈیوڈ نارتھ

پاکستان کی ریاست 17 لاکھ افغان مہاجرین کو نکالنے کے لیے انہیں ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی مہم چلا رہا ہے

"رضاکارانہ طور پر" پاکستان چھوڑنے کی سرکاری ڈیڈ لائن کے گزرنے سے پہلے ہی عشروں کی سامراجی جنگ اور نوآبادیاتی قبضے کی وجہ سے پیدا ہونے والی سماجی تباہی سے پاکستان میں پناہ لینے والے افغان باشندے ریاستی ایذا رسانی اور دھمکیوں کی ظالمانہ مہم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر زیار

محنت کش طبقے اور نوجوانوں سے اپیل: غزہ میں سامراجی صیہونی نسل کشی بند کرو!

ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ ہر ملک میں محنت کش طبقے کی طرف سے ہڑتالوں اور دیگر احتجاجی اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔ ہم ہر شہر میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کی تنظیم اور کالج اور ہائی اسکول کے طلباء کی طرف سے ہنگامی یکجہتی کے احتجاج کی اپیل کرتے ہیں۔

ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کے انٹرنیشنل ایڈیٹوریل بورڈ کا بیان

غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف عالمی احتجاج کے موڑ کا رخ محنت کش طبقے کی طرف ہونا چاہیے۔

غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بڑھتی ہوئی نسل کشی نے دنیا کے ہر براعظم میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کو جنم دیا ہے جس میں لاکھوں افراد شامل ہیں۔

ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس انٹرنیشنل ایڈیٹوریل بورڈ کا بیان

امریکہ پورے مشرق وسطیٰ میں جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔

امریکہ جس کی فوج نے پچھلے 25 سالوں کے دوران مشرق وسطیٰ میں غیر قانونی جنگوں کے دوران دس لاکھ سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا ہے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملے کو پورے خطے میں وسیع جنگ کو ہوا دینے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

آندرے ڈیمن

بائیڈن کا فوجی اخراجات کے لیے 105 بلین ڈالر کا مطالبہ: جو محنت کش طبقے کے خلاف ایک اعلان جنگ ہے۔

جمعرات کو اپنے قومی خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی فوج کی مالی معاونت کے لیے اضافی 105 بلین ڈالر مختص کرے تاکہ وہ یوکرین میں روس کے خلاف امریکہ- نیٹو کی جنگ کو تیز کرے اور مقبوضہ فلسطین کے عوام کی نسل کشی کی مہم کو تیز کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو گولیوں، بموں اور گولوں سے مسلح کرے۔

ایرک لندن

بائیڈن یوکرین، اسرائیل اور دنیا بھر میں جنگوں کے لیے بڑی نئی رقوم کی تلاش میں ہیں۔

مختصر پرائم ٹائم خطاب جس میں یوکرین اور اسرائیل میں امریکی فوجی مداخلتوں کو جوڑنے کی کوشش کی گئی تھی جو ایک متضاد اپیل تھی جو امریکی سامراج کے عالمی سامراجی عزائم کی مخالفت کرنے والوں کو قائل کرنے کے بجائے غصے میں ڈالے گی۔

پیٹرک مارٹن

بھارت کی مودی حکومت نیوز کلک کے ایڈیٹر اور منیجر کو دبانے کے لیے "انسداد دہشت گردی" قوانین کا استعمال کر رہی ہے۔

فاشسٹ حکومت کے لیے موزوں اقدام کے طور پر بھارت کی حکومت بائیں بازو کی نیوز کلک ویب سائٹ کو ڈرانے اور خاموش کرنے کے لیے بنیادی جمہوری حقوق کو بے دریغ پامال کر رہی ہے۔

کرانتی کمارا

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری پر عالمی غم و غصہ پھوٹ پڑا

غزہ شہر میں ایک عیسائی ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری جس میں ایک لمحے میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے، اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور نسلی تطہیر کی منظم مہم کا تازہ ترین ظلم ہے۔

ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کے ایڈیٹوریل بورڈ کا بیان

اسرائیلی فوج نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

نیٹو سامراجی طاقتوں کی حمایت یافتہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے منصوبہ بند خونریزی میں اضافے کو روکنے کے لیے بین الاقوامی محنت کش طبقے کو اسکے خلاف متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔

الیکس لینٹیر

بائیڈن کی سرحدی دیوار اور یوکرین میں جنگ

ڈیموکریٹس ایوان میں ایک ایسی تنظیم نو کے خواہاں ہیں جو یوکرین کی جنگ کے لیے لاتعداد اربوں کی مالی اعانت کو ناقابل تسخیر بنائے اور اس کے بدلے میں وہ کسی بھی چیز سے اتفاق کر لیں۔

بیری گرے

امریکہ نے ترکی کے ڈرون کو مار گرایا جب ترکی نے شام اور عراق میں کرد فورسز پر بمباری کی۔

شام میں کشیدگی میں اضافہ اس خطرے کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ 2011 میں شروع کی گئی حکومت کی تبدیلی کے لیے سامراجی حمایت یافتہ جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے اور یہ علاقائی تنازعے کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

Ulaş Ateşçi

نیتن یاہو کی حکومت گراوُ! غزہ پر سامراجی حمایت یافتہ صیہونی حملے بند کرو!

انٹرنیشنل کمیٹی آف دی فورتھ انٹرنیشنل (آئی سی ایف آئی) نے اسرائیلی قبضے کے خلاف غزہ میں ہونے والی بغاوت کے بعد نتن یاہو حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ کی صاف صاف الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف دی فورتھ انٹرنیشنل

بائیڈن کا یو اے ڈبلیو کی پکیٹ لائن کا دورہ: آٹو ورکرز کے لیے ایک انتباہ ہے۔

منگل کو مشی گن میں یو اے ڈبلیو پیکٹ لائن (دھرنے) کے بائیڈن کے مختصر دورے پر یو اے ڈبلیو کی بیوروکریسی اور کارپوریٹ میڈیا کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے صدر اور سابق ڈیلاویئر سینیٹر نے راتوں رات خود کو کارپوریشنز کے دیرینہ نمائندے کے طور پر کام کرنے سے خود کو بدل کر محنت کش طبقے کا کارل مارکس کے بعد سے خود کو سب سے بڑا چیمپئن بنا لیا ہے۔

ایرک لندن

فاشزم اور سامراجی جنگ - کیوں کینیڈا کی پارلیمنٹ نے یوکرائنی نازی ایس ایس کے سابقہ فوجی کو سلامی دی۔

کینیڈا کی پارلیمنٹ کا کھڑے ہو کر پرجوش نعرے لگا کر ایک نازی جنگی مجرم کا استقبال کرنا روس کے خلاف نیٹو کے حملے کے حصے کے طور پر نازی ازم کی بحالی کے لیے ایک دانستہ اقدام تھا۔

کیتھ جونز

چینی حکومت میں سیاسی عدم استحکام کے آثار

صرف دو ماہ میں چین کے وزیر خارجہ کو ہٹا دیا گیا ہے اور وزیر دفاع ہفتوں سے عوام کی نظروں سے غائب ہیں۔ یہ غیر وضاحتی واقعات بیجنگ حکومت کے اندر بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ اور لڑائی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

پیٹر سائمنڈز

پاکستان میں آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوامی احتجاج کو جنم دیا۔

ملک کے بڑے پیمانے پر بدنام سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے ڈھانچے سے باہر پھوٹنے والے بڑے پیمانے پر مظاہروں نے حکمران طبقے میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور تشویش کا باعث بنی ہے جو گزشتہ سال سری لنکا کی حکومت کو گرانے کے مترادف ایک بڑے پیمانے پر عوامی بغاوت کے خوف سے پریشان ہے۔

ڈاکٹر زیار

انڈیا میں مودی کے خلاف اپوزیشن کا انتخابی اتحاد: جو محنت کش طبقے کے لیے دائیں بازو کا ایک اور سیاسی جال ہے

سٹالنسٹ پارٹیاں حزب اختلاف کے اتحاد کے سب سے پرجوش ارکان میں سے ایک ہیں اور اس کے مقصد کی مکمل حمایت کرتے ہیں: ہندوستانی بورژوازی کو ایک متبادل دیتے رہیں ہیں اور اب ایک اور دائیں بازو کی حکومت کی تیاری کی جانب رواں ہیں۔

کرانتی کمارا، کیتھ جونز

پاکستان کی فوج حکومت پر گرفت مضبوط کر رہی ہے اور واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو بحال کر رہی ہے۔

یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی فوج جسے حکمران اشرافیہ کی حمایت حاصل ہے، اس موسم خزاں میں ہونے والے قومی اور صوبائی انتخابات کے التوا کا اشارہ دے چکی ہے یہ حساب کتاب کر کے کہ نئی قائم ہونے والی نگران حکومت غیر مقبول آئی ایم ایف کے اسٹریٹی کے اقدامات کو آگے بڑھنے کے لیے ایک موزوں سواری ہے۔

ڈاکٹر زیار

جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے ساتھ بائیڈن کی جنگ کے بارے میں میٹینگ

ایشیا میں "امن و استحکام" کو برقرار رکھنے اور "چین کو روکنے" کی آڑ میں امریکی سامراج اور شمال مشرقی ایشیا میں اس کے دو فوجی اتحادی فوجی اور اقتصادی تعاون پر آمادہ ہوئے جس کا واحد مطلب جنگ کی تیاری ہے۔

پیٹر سائمنڈز

ٹرمپ پر 2020 کے انتخابات میں شکست کو بزور طاقت روکنے کے لیے 4 الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی۔

جمہوریت کے خلاف فرد جرم ٹرمپ کی سازش کے ایک اہم حصے کو قائل کرنے والا بیان تو ہے مگر یہ امریکی جمہوریت کو ختم کرنے اور صدارتی آمریت قائم کرنے کی وسیع تر کوششوں پر یکسر خاموش ہے۔

پیٹرک مارٹن

سری لنکا کے ایس ای پی نے وجے دیاس کو ان کی موت کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کی۔

ایس ای پی نے سابق جنرل سکریٹری وِجے دیاس کی زندگی اور ٹراٹسکی ازم کے لیے ان کی دہائیوں پر محیط سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہمارے رپورٹرز

ییلو کارپوریشن کا دیوالیہ اور امریکی حکمران طبقے کی بیک وقت دو محاذوں پر جنگ

جب کہ امریکی حکومت اعلان کرتی چلی آ رہی ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ کو "جتنا بھی وقت لگے" وہ اسکے لیے فنڈز مہیا کرتی رہے گی لیکن امریکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹرکنگ کارپوریشن کا دیوالیہ جس سے دسیوں ہزار محنت کش طبقے کے خاندانوں کو بدحالی کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے اس کے پاس کوئی پیسہ موجود نہیں ہیں۔

مارکیوس ڈے

آب و ہوا کا بحران ایک اہم نقطہ پر پہنچ چکا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کسی بھی سنجیدہ کوشش میں حیاتیاتی ایندھن سے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی کے حصے کے طور پر عالمی معیشت کی منصوبہ بند، عقلی اور سائنسی بنیادوں پر تنظیم نو کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

برائن ڈائن

واشنگٹن یوکرین میں خون کی ہولی کی تجدید کا مطالبہ کرتا ہے۔

حملے کے پہلے مرحلے کے خونی شکست کے بعد جس نے یوکرین کے حملوں کو عارضی طور پر روکنے پر مجبور کر دیا تھا یوکرین کے فوجیوں کو ایک بار پھر انہیں زبردستی اور مجبور کرتے ہوئے دفاعی محاذوں پر ڈالا جا رہا ہے جو ہزاروں کی تعداد میں بارودی سرنگوں اور خندقوں کا سامنا کرتے ہوئے مر رہے ہیں۔

آندرے ڈیمن

نیتن یاہو کا عدالتی کودیتا اور صیہونیت تاریک بند گلی میں۔

نیتن یاہو کی انتہائی قوم پرستوں اور مذہبی صیہونیوں کی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے کے مکمل الحاق پورے اسرائیل میں نسلی قتل عام اور ایک ایسے معاشرے پر آمرانہ حکمرانی مسلط کرنا چاہتی ہے جس کی خصوصیت شدید سماجی عدم مساوات، عسکریت پسندی اور ثقافتی رد عمل میں اضافے سے دوچار ہے۔

جین شاول- کرس مارسڈن

ٹیمسٹرز نے 340,000 مزدوروں کی ہڑتال کو روکنے کے لیے یو پی ایس میں مزدور دشمن معائدہ کرتے ہوئے اپنے ہتھیار ڈال دیے۔

ایک عارضی معاہدے کے اعلان کی آخری تاریخ سے ایک ہفتہ پہلے اور بات چیت کے دوبارہ شروع ہونے کے صرف چند گھنٹے کے وقفے کے بعد اس نے اپنے وعدوں سے منہ پھرتے ہوئے مزدوروں کو دھوکہ دیا ہے جیسا کہ ضرب المثال ہے کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔ اس اقدام کے طور پر ٹیمسٹرس بری طرح بے نقاب ہوئی ہے۔

ٹام ہال

ہسپانوی انتخابات اور فاشزم کے خلاف لڑائی ہی کامیابی کا تقاضا ہے

پی پی - ووکس حکومت کی مخالفت کا نمایاں اظہار ووٹر ٹرن آؤٹ میں 4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ تھا جو کہ 15 سالوں میں 70 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ تھا۔ اس سے بنیادی طور پر سوشلسٹ پارٹی (پی او ایس ای) کو فائدہ ہوا۔

کرس مارسڈن

ہسپانوی انتخابات: پوڈیموس / سمر اور فرانکو ازم کی واپسی۔

پورے یورپ میں اس طرح کا خطرناک نمونہ بار بار دیکھا گیا ہے جب بڑے پیمانے پر سماج میں بائیں جانب رجحان کی تبدیلی نے "وسیع بائیں بازو" پر مشتمل جماعتوں کی تشکیل کو اکسایا ہے صرف انہیں دھوکہ دینے کے لیے اور پھر انہیں انتہائی دائیں بازو کی پارٹیوں کے حوالے کر دیا جاتا رہا ہے۔

الیجینڈرو لوپیز

موسم گرما اور غصے سے بھرے مزدوروں کی بڑھتی ہوئی ہڑتالوں کی تحریک کارپوریٹ یونین کی حامی بیوروکریسیوں کے ساتھ ٹکرا رہی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر ایک طاقتور ہڑتال کی تحریک ابھرنا شروع ہو گئی ہے جس میں مختلف صنعتوں کے دسیوں ہزار مزدور شامل ہیں جو ٹریڈ یونین کے تنظیم کے ڈھانچوں کے ساتھ ٹکراؤ کا شکار ہیں۔

مارکیوس ڈے

ٹروڈو نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے بندرگاہوں میں کسی قسم کا بھی " خلل برداشت " نہیں کیا جائے گا اور گودی کے مزدوروں کی حکومت سے طے شدہ معاہدے کو " نہ منظور" کرتے ہوئے اسکی مخالفت کی مذمت کی

اگرچہ حکومت نے اس تنازعہ میں ابتدائی طور پر مداخلت کی اور آجر پہلے دن سے ہی گودی کے مزدوروں کے خلاف ریاستی کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے بین الاقوامی لانگ شور اینڈ ویئر ہاؤس یونین محنت کش طبقے کو حکومت کی طرف سے طے شدہ تصفیے کی مخالفت کرنے کے لیے متحرک کرنے کی کسی بھی حکمت عملی کی مخالفت کرتی رہی چاہے بیک- ٹو - ورک قانون ہو یا کسی اور زریعے سے اسکا نافذ ہو۔

راجر جارڈن

کینیڈا کے گودی کے مزدوروں کے دفاع کے لیے شمالی امریکہ کے مزدوروں کو متحرک کریں اور حکومت کی ہڑتال شکنی کو شکست دیں!

اجرت کے لیے کم از کم مہنگائی کے برابر اضافہ اور ملازمتوں کے تحفظات کو یقینی بنانیکی لڑائی جو تمام ُمزدوروں، نجی اور سرکاری شعبے کے یکساں مشترکہ مطالبات کے لیے جدوجہد کے نتیجے میں —گودی کے مزدوروں کو اس لڑائی میں ٹریڈ یونین کی حمایت یافتہ لبرل حکومت کے ساتھ براہ راست سیاسی تصادم میں مبتلا کر دیتی ہے جو سرمایہ دارانہ ریاست اور تمام کارپوریٹ کینیڈا کا جابرانہ آلہ ہے جسے مزدوروں کے خلاف استمال کیا جاتا ہے۔

سوشلسٹ ایکویلیٹی پارٹی (کینیڈا)

نازی کی طرز پر بھر پور لفاظی حملے میں ٹرمپ نے سوشلسٹوں اور کمیونسٹوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا مطالبہ کیا۔

ٹرمپ کی لفاظیت صرف اپنے حد تک نہیں ہے بلکہ حکمران طبقے کا ایک بڑا حصہ اس بات پر قائل ہے کہ اسے محنت کشوں کی ایک بڑی سماجی تحریک کا سامنا ہے جو ان کی دولت اور مراعات کے لیے اسے سب سے سنگین خطرہ سمجھتا ہے۔

ایرک لندن

مصر میں فوجی بغاوت کو 10 سال بیت گئے۔

اس ہفتے مصر میں فوجی بغاوت کی دسویں برسی منائی جا رہی ہے۔ 3 جولائی 2013 کو اس وقت کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی نے سامراجی طاقتوں کی حمایت سے اقتدار سنبھالا اور پوری دنیا میں سب سے سفاک اور خونریز ترین حکومتیں قائم کیں۔

جوہانس سٹرن

یہود دشمنی اور چینی مخالف نسل پرستی اور رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کا مقدمہ۔

کینیڈی صرف ایک پاگل متعصب نہیں ہے۔ امریکی حکمران اشرافیہ کے طاقتور طبقے ووہان لیب کے جھوٹ کو فروغ دے رہے ہیں اور یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ چین نے دیدہ و دانستہ طور پر کوویڈ وائرس پیدا کیا اور یوکرین کی جنگ میں نیو نازی افواج کو جان بوجھ کر چھپا ریے ہیں۔

پیٹرک مارٹن

ولنیئس میں نیٹو سربراہی اجلاس چین کے خلاف جنگ کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

نیٹو کے مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ چین سمجھے جانے والے خطرات کی سرفہرست میں ہے جو خطے میں امریکی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہند بحرالکاہل میں نیٹو کی زیادہ فوجی موجودگی کو آگے بڑھا رہا ہے۔

پیٹر سائمنڈز

باسٹیل ڈے 1789—بیسٹیل ڈے 2023

فرانس کا انقلاب جس کا آغاز 14 جولائی 1789 کو باسٹیل قلعے کے یلغار سے ہوا تھا آج سرمایہ دارانہ زوال اور بحران کے حالات میں طاقتور طور پر گونج رہا ہے۔

جوزف کشور، ڈیوڈ نارتھ
  • Latest articles
  • Browse by month: